آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور ، بیج بنانے سے گریز کریں:محکمہ زراعت
محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور ہوتا ہے،اسے بیج بنانے سے گریز کریں
محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور ہوتا ہے،اسے بیج بنانے سے گریز کریں، کپاس کے کاشتکار آخری چنائی کے بعد روٹا ویٹر کی مدد سے چھڑیوں کو کھیت میں دبا دیں جبکہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں بھی چھوڑ دیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھا لیں اور ان میں موجود گلابی اور دیگر سنڈیاں بھی تلف ہو جائیں۔ ترجمان نے مزید کہا اگر کسی جگہ پر تاحال کپاس کی چنائی مکمل نہیں ہو سکی تو کاشتکار شدید دھندکے باعث نمی کے اوقات میں چنائی سے گریز کریں۔محکمہ زراعت نے باغبانوں سے کہا کہ کاشتکار آخری چنائی والی کپاس کو بیج کے لئے استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور ہوتا ہے۔