آم اورمالٹے کے ہائی ڈینسٹی باغات کے قیام کے حوالے سے اجلاس
ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) نے سائنسدانوں کو ہدایات کی کہ آم اور مالٹے پر جو بیماریاں اور کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں ان کے تدارک کے لیے سفارشات تیار کریں تاکہ کسانوں کو بروقت اور بہتر تکنیکی معاونت فراہم کی جاسکے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقی اداروں کے سربراہان سرٹیفائیڈ پودوں کی تیاری کے لیے جاری کیے گئے اہداف پورے کریں اور بیماریوں سے پاک تصدیق شدہ پودے تیار کرکے کسانوں کو فراہم کریں۔ اس اجلاس میں شعبہ تحقیق برائے ہارٹیکلچرل کراپس فیصل آباد، شعبہ تحقیق برائے آم، ملتان، شعبہ تحقیق برائے ترشاوہ پھل، سرگودھا اور بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ، چکوال سے تعلق رکھنے والے زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔