بارانی زرعی یونیورسٹی میں پاکستان میں امن کے قیام میں نوجوانوں کے کردار پر سیمینار کا انعقاد
بارانی زرعی یونیورسٹی میں پاکستان میں امن کے قیام میں نوجوانوں کے کردار پر سیمینار کا انعقادکیا گیا۔مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی فعال شمولیت ملک کو پرامن اور محفوظ معاشرے میں تبدیل کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں پاکستان میں امن کے قیام کے لئے نوجوانوں کے کردار پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس کا انعقاد شعبہ نظامت طلباء امور نے کیا تھا ۔مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو نہ صرف فیصلہ سازی کے عمل میں بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے سے ملک کے مستقبل کے رہنمائوں کی تربیت ہوتی رہتی ہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی پیغام پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے جبکہ تقریب کے شرکاء سے چیئر مین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، سوشل ورکرابرار الحق، ماہر زہنی امراض ڈاکٹر احن نوید، ماہر بین المذاہب آہنگی ڈاکٹر آفتاب احمد،ڈین سوشل سائنسز بارانی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر عبدلصبور، ڈاریکٹر نظامت طلباء امور بارانی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر غلام حسین بابر، ڈین سائنسز بارانی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر مظہر ، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر طارق مختار و دیگر نے بھی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کیا۔