تیسری چین پاکستان عالمی کپاس کانفرنس سنکیانگ میں ختم
کپاس کی پیداوار اور اس کی ٹیکنالوجی میں جدت کیلئے تیسری چین پاکستان عالمی کانفرنس چین کے خود مختار ریجن سنکیانگ یغور میں گزشتہ روز ختم ہو گئی، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کپاس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد ماہرین اور دانشوروں نے کانفرنس میں شرکت کی ،کانفرنس کی کامیابی سے نا صرف زراعت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور تکنیکی رابطے اورتعاون مزید آگے بڑھیں گے ۔