حکومت گنے کے کاشتکارو ںکے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی،انصر مجید خان

Sugarcane placed on street in Penang, Malaysia
پنجاب حکومت گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز اورکاشتکاروں کو ادائیگیوں کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے ، رواں سیزن کیلئے گنے کی امدادی قیمت پرنظر ثانی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، گنے کی امدادی قیمت بڑھانے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی، حکومت گنے کے کاشتکارو ںکے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا اور ان کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کاشتکاروں کے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوامی حکومت نے کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے اور کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیںگے۔
صوبائی وزیر انصر مجید خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مثالی صوبہ بنانے کیلئے اور علاقہ و عوام کے مسائل کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مصروف ِعمل ہیں۔ صوبائی وزیر انصر مجید خان نے کہا کہ سابق ادوار میں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی اور منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کویکسر نظرانداز کیا گیا جبکہ ہماری حکومت نے اراکین اسمبلی کو پورا احترام دیا ہے۔ صوبائی وزیر انصر مجید خان نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا اور ہر ادارے کو تباہ کر کے ملک سے کھلواڑ کیا گیا لیکن تحریکِ انصاف کی حکومت کی دن رات محنت سے آج پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے سفر کی جانب چل پڑا ہے، ہم سابق دور کے کانٹوں کو ایک ایک کر کے چن رہے ہیں، سابق دور میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا اورصوبہ کے عوام کے بنیادی مسائل سے پہلو تہی کی گئی جبکہ ہماری حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔