خام تیل کے نرخ 1فیصد بڑھ گئے
امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک و اتحادیوں کا پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار اور چین کی جانب سے طلب بڑھنے کا امکان ہے ۔ نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد فروری کیلئے سودے 62 سینٹ 1 فیصد بڑھ کر 61.11 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 82 سینٹ 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 55.99 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔