روئی کے بھاؤ7700تا9ہزارروپے من ریکارڈ
مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ7ہزار 700روپے سے 9 ہزار روپے فی من رہے جب کہ آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37 اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2019-20 کی 20 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 7 ہزار 700 روپے سے 9 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے ۔ شہداد پور کی روئی کی ایک ہزار 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 7 ہزار 700 روپے سے 7 ہزار 800 روپے فی من رہے جب کہ حیدرآباد اور کوٹری کی روئی کی بالترتیب 600 اور 400 گانٹھوں کے سودے 7 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے ۔ خانیوال کی روئی کی دو ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 9 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے جب کہ تونسہ شریف کی روئی کی ایک ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 8 ہزار 800 روپے سے 8 ہزار 900 روپے فی من رہے ۔علاوہ ازیں روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37 کلو گرام کے نرخ گزشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 8 ہزار 700 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 9 ہزار 324 روپے پر برقرار رہی۔