روئی کے نرخوں میں کمی
انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکہ چین تجارتی مبہم صورتحال ہے ۔ ایکسچینج میں روئی کے مارچ کیلئے وقفے کے بعد سودے 0.54 سینٹ 0.83 فیصد کمی کے ساتھ 64.82 سینٹ فی پونڈ طے پائے ۔ایکسچینج میں روئی کی 27848 گانٹھوں کا کاروبار ہوا ۔