رواں سیزن 1.15لاکھ میٹرک ٹن آم برآمد کیا جاچکا ،محمداشرف
پاکستان ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی(پی ایچ پی ای سی)کے سی ای او محمداشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سے رواں سال آم کی ریکارڈ برآمد ہوئی ہے ۔اس دوران ایک لاکھ15ہزار میٹرک ٹن آم برآمد کیا جاچکا ہے ۔سیزن کے اختتام تک برآمد ایک لاکھ20ہزار میٹرک ٹن رہے گی۔سال2011میں پاکستان سے آم کی ریکارڈ برآمدایک لاکھ3ہزار ٹن تھی، گزشتہ سال 79ملین ڈالر کا مینگو ایکسپورٹ ہوا تھا اور اس سال 94ملین ڈالر کا مینگوایکسپورٹ کیا جاچکا ہے ،قوی امید ہے کہ سیزن کے اختتام پر مجموعی برآمد 100ملین ڈالر ہوجائیگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایف پی سی سی آئی میں پی ایچ پی ای سی اور پی ایف وی اے کی جانب سے آم کے موجودہ سیزن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔