رواں مالی سال ٹریکٹرزکی پیداواراورفروخت میں کمی
رواں مالی سال زرعی ٹریکٹرز کی پیداواراورفروخت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2019 تک ملک میں 15887یونٹس ٹریکٹرز کی پیداوار اور14074 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 24259 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی پیداواراور23829 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ نومبر2019میں 2409 یونٹ ٹریکٹرز کی پیداوار اور1818 یونٹس کی فروخت ہوئی، گزشتہ سال نومبرمیں 3938 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی پیداوار اور3750 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔