رواں مالی سال کھادوں کی درآمدات میں 25.60فیصد کمی
جولائی سے اکتوبر تک درآمدات پر 320.149 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا
رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران کھادوں کی درآمدات میں 25.60 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک مختلف کھادوں کی درآمدات پر 320.149ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کھادوں کی درآمدات پر 430.323 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 8 لاکھ 89 ہزار 395 میٹرک ٹن کھادیں درآمد کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 9 لاکھ 95 ہزار 549 میٹرک ٹن کھاد درآمد کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے میں زرعی مشینری کی درآمدات میں کمی کا تناسب 25.07 فیصد رہا جبکہ زرعی کیمیکل کی درآمدات میں 17.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔