زرمبادلہ ذخائر:7کروڑ ڈالر اضافہ،16.77ارب ڈالر ریکارڈ
سرکاری ذخائر10.10اورکمرشل6.66ارب ڈالر پر جاپہنچے ،اسٹیٹ بینک
گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں7کروڑڈالرکا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 12جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 70کروڑ53لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 77 کروڑ 53لاکھ ڈالرپر پہنچ گئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائرایک کروڑ13لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 10کروڑ71لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ 87 لاکھ ڈالر بڑھ کر6 ارب 66 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے۔