سکھر:چھوٹے کسانوں کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد
فرٹیلائزر برانڈ سرسبز نے اپنے ’’سلام کسان‘‘ سرسبز پاکستان اقدام کے تحت چھوٹے کسانوں کا کردار اجاگر کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے سکھر کے مہران کلچر آڈیٹوریم میں ایک خصوصی رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد کے ساتھ اہم حکومتی شخصیات بشمول میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ ،پاکستان تحریک انصاف سکھر کے صدر مبین جتوئی اور ڈی پی او عرفان سموں نے بھی شرکت کی۔ فاطمہ گروپ کی جانب سے مہمانوں کا خیر مقدم کرنے والوں میں ریجنل سیلز منیجر وحید علی تالپور اور ڈیولپمنٹ ہیڈ عبدالصمد ابڑو شامل تھے ۔