صنعتکاروں کی گیس نرخ میں بیس فیصد کمی کی اپیل
معاشی اشارے کئی عرصے سے یکساں ،پالیسیوں میں اصلاحات ناگزیر،میاں انجمپیداواری لاگت کم، برآمدکنندگان مسابقت کے قابل ہونگے ، معیز خان ،نسیم اختر
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی )کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر نسیم اخترنے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کوروناسے پیدا ہونے والے سنگین معاشی بحران اور عالمی مارکیٹوں میں توانائی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس نرخوں میں 20فیصد تک کمی کی جائے تاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکے اور برآمدکنندگان عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل ہوسکیں گے ۔نکاٹی کے رہنماؤں نے گیس کمپنیوں کی جانب سے اضافی104ارب روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے صنعتکار موجودہ حالات میں مہنگی توانائی کے متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بروقت اور درست فیصلہ کرتے ہوئے بجلی نرخوں کی طرح گیس نرخوں میں بھی فوری کمی کا اعلان کرے ۔