مطالبات حل نہ ہونے پر ملک گیر دھرنے کریں گے ،کسان بورڈ
کسان بورڈ پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت پاکستان کو کسانوں کے مسائل حل کرنے اور مطالبات پورے کرنے کیلئے دو روز کی مہلت دے دی
انہوں نے کہا کہ اگر دو روز میں مطالبات حل نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاجی دھرنے ہونگے۔ مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان چودھری شوکت علی چدھڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے احتجاجی تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ،ہمیں سبسڈی اور ٹوکن کی مد میں خیرات نہیں چاہیے بلکہ براہ راست کھادیں اور بیج سستے فراہم کیے جائیں۔