موسم سرما میں سبزیوں کی ڈرپ اریگیشن ازحد سود مند ہے، ماہرین
زرعی ماہرین نے کہاہے کہموسم سرما میں سبزیوں کی ڈرپ اریگیشن ازحد سود مند ہے ،کاشتکار ٹنل ٹیکنالوجی کے تحت اگائی گئی سبزیوں کی بہتر دیکھ بھال سے بھرپور پیداوار حاصل کرسکتے ہیں، ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال بروقت کریں ،ماہرین نے کہاکہ اگر ممکن ہو سکے تو ڈرپ اریگیشن کریں، سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ بند نہ کریں تاکہ ٹنل کے اندرگیس پیدا ہو کر نقصان نہ پہنچائے، دن کے وقت تقریباً صبح 9 تا شام 4 بجے تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلا رکھا جائے تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدا نہ ہو جو کہ بیماریوں کا موجب بنتی ہے اگر ممکن ہو تو ٹنل میں ہوا خارج کرنے والا پنکھا لگا دیں تاکہ بے جا نمی کو خارج کیا جائے اور درجہ حرارت مناسب رکھا جاسکے، کوشش کریں کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے 30درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رہے، بیلوں والی سبزیوں میں نر اور مادہ پھول الگ الگ ہوتے ہیں اس لیے اس میں اختلاط نسل خود بخود نہیں ہوتا لہٰذا کاشتکار یہ کام ہاتھ سے کریں اور ٹنل کے پلاسٹک اتارنے تک اس عمل کو جاری رکھیں کیونکہ پلاسٹک اتارنے کے بعد یہ کام مکھیاں سرانجام دیتی ہیں، پودوں کی دیکھ بھال کانٹ چھانٹ اور گوڈی وغیرہ کا بھی خاص خیال رکھیں، کاشتکار ٹنل ٹیکنالوجی کے تحت اگائی گئی سبزیوں کی دیکھ بھال سے زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔