میرپورخاص ، کاٹن کمیٹی کے ریسرچ اسٹیشن میں ملازمین پریشانی کا شکار
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے ریسرچ اسٹیشن میرپورخاص میں افسران کے رویے کے باعث ملازمین سراسیمگی کا شکار ہوگئے ۔
اس حوالے سے محکمے کے ملازمین نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ اس وقت 18گریڈ کے آفیسر انچارج اسٹیشن کی پوسٹ پر تعینات افسر کی پوسٹنگ سکرنڈ میں ہے لیکن ان کو گریڈ 17 میں ہونے کے باوجود میرپورخاص کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔انہوں نے شکایت کی کہ مذکورہ افسر نے چند ملازمین کا تبادلہ کروا دیا ہے ،اب وہ دیگر ملازمین کو بھی ہراساں کر رہے ہیں ۔