ٹڈی دل اوربائیو ویسٹ سے معیاری کھاد بنانے کا منصوبہ
اسلام آباد: وزارت برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے تجویز پیش کی ہے کہ نچلی سطح پر انسداد ٹڈی دل کیلیے کمیونٹی کو بروئے کار لایا جائے۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیے کے مطابق ٹڈی پر مبنی کھاد میں9% نائٹروجن اور7 % فاسفورس ہو گا۔کمپوسٹ پروسیسنگ میں پیشہ ور افراد، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی بھی حصہ لیں گے ، معیاری کھاد کو ٹڈی اور بایو ویسٹ سے بنایا جائے گا۔
اعلی نامیاتی کھاد کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ اور تقسیم کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائیگا۔