پام آئل کے نرخ میں اضافہ
ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ اسٹاک کی متوقع کمی کے بارے میں خدشات اور متبادل خوردنی آئلز کی قیمتوں کا بڑھنا ہے ۔
برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مارچ کیلئے سودے 33 رنگٹ (1.2فیصد)اضافے کے ساتھ 2878 رنگٹ(690.17ڈالر)فی ٹن پر بند ہوئے