پنجاب:گنے کی اوسط پیداوار 625من فی ایکڑ تک پہنچ گئی
جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے باعث مختصر عرصہ میں پنجاب میں گنے کی اوسط پیداوار 425 سے بڑھ کر 625 من فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے تاہم جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے رجحانات سے استفادہ کرکے گنے کی فی ایکڑ پیداوار کو 750من تک پہنچایا جاسکتاہے ۔ ماہرین شوگر کین نے بتایا کہ زرعی تحقیقاتی اداروں کی اقسام پیداواری لحاظ سے بہت بہتر ہیں۔