ڈالر کی اڑان خطرناک،اسٹیٹ بینک مداخلت کرے ،وفاقی چیمبر
معاشی اشارے کئی عرصے سے یکساں ،پالیسیوں میں اصلاحات ناگزیر،میاں انجم
وفاقی چیمبرنے روپے کی بے قدری کو خطرناک قراردیتے ہوئے اسٹیٹ بینک اورحکومت سے ڈالر کی اڑان پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وفاقی چیمبرکے صدر میاں انجم نثار نے کہاکہ پچھلے دو ماہ سے روپے کی قدر میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے جو معیشت کیلئے سود مند نہیں ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ حکومت کاضرورت سے زیادہ قرضہ لینا، غیر ملکی سرمایہ کاری کا فقدان اور کرنٹ اکاؤنٹ کا بہت بڑا خسارہ روپے کی مسلسل گراوٹ کی بنیادی وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی گراوٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک اور حکومت مداخلت کرے ،اس کے علاوہ پالیسیوں میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے جو دن بدن بے وقعت ہوتا جارہا ہے ۔کاروباری برادری کے رہنما نے کہا کہ روپے کی مسلسل گراوٹ اس حقیقت کے ساتھ قابل فہم نہیں ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران ملک کی درآمدات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ دیگر معاشی اشارے بھی ایک طویل عرصے سے یکساں ہیں