کاشتکاروں کو موجودہ مرحلہ پر کپاس کی فصل کو کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دینے کی ہدایت
اگیتی کاشتہ کپاس بھرپورپھول وڈوڈی کے مرحلہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ کاشتکاروں کو موجودہ مرحلہ پر فصل کو کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ کپاس کی اچھی پیداوارکیلئے بی ٹی اقسام اگر لائنوں میں کاشت کی گئی ہے
تو پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سی35دن بعد جبکہ بقیہ آبپاشیاں 12 سے 15دن کے وقفہ سے اور پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پہلا پانی 3سی4 دن بعد اور بقیہ آبپاشیاں 6 سی9دن کے وقفہ سے کی جائیں