کاٹن زونز میں شوگر ملز لگانے پرزور ،کپاس کی کاشت متاثر
کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق نے کہاہے کہ بہتر پالیسی نہ ہونے سے کپاس کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے ، کپاس کی درآمد کے باعث بھاری زرمبادلہ بیرون ممالک جا رہا ہے ،ہمارے کاٹن زونز میں شوگر ملز لگانے پر زیادہ زور لگا، گنے کی کاشت کی وجہ سے کپاس کی کاشت میں کمی ہوئی۔ گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہابہتر پالیسی نہ ہونے سے کپاس کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے ، کپاس کی درآمدات کے باعث بھاری زرمبادلہ بیرون ممالک جا رہا ہے ۔ ٹیکس اور فنڈز نہ ملنے کے باعث بھی کپاس کی صنعت متاثر ہو رہی ہے ۔ پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹرکو مسائل کا سامنا ہیں۔احسان الحق نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بیل آؤٹ پیکیج ہونا چاہیے ۔