Endurance Of Potato
بروقت برداشت
موسم خزاں کی فصل پنجاب کے میدانی علاقوں میں جنوری اور فروری کے مہینوں میں برداشت کی جاتی ہے جبکہ بہاریہ فصل کی برداشت آخر اپریل سے شروع مئی تک ہوتی ہے۔فصل کو برداشت کرنے سے 10 سے 15 روز قبل آلو کی بیلیں کاٹ دیں۔ اس سے آلو کی جلد سخت ہو جاتی ہے اور وہ کولڈ سٹوریج میں زخیرہ کے گلنے سے محفوظ رہتا ہے۔موسم خزاں کی فصل کو کولڈ سٹور میں رکھنے سے پہلے آلوؤں کو ڈھیر کی صورت میں اپنے کھیت میں سٹور کرنا پڑتا ہے۔ایسی صورت میں ترجیحاً کھیت کے اونچائی والے حصہ میں بنائیں۔ڈھیر کے ارد گرد اچھی طرح مٹی ڈال دیں تا کہ اس میں پانی داخل نہ ہوسکے۔ڈھیر کو پرالی سے مکمل طور پر ڈھانپ دیں تاکہ سورج کی شعاعوں سے آلوؤں کی رنگت پر فرق نہ پڑے۔اس بات کا خیال رہے کہ ڈھیر میں شگوفے نکلنے سے پہلے آلو کولڈ سٹور میں پہنچا دیں۔ موسم بہار کی فصل کو برداشت کے فوراً بعد درجہ بندی کرکے سٹور میں رکھوادیں کیونکہ مئی جون میں درجہ حرارت بڑھ جانے سے آلوؤں کے خراب ہونے یا میٹھا بن جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔