کماد کی کاشت یقینی بنانے کیلئے ہالینڈ سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل گنے کے مشینی پلانٹر درآمد کر لئے گئے
حکومت پنجاب نے زراعت کے شعبہ میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے مختصر ترین وقت میں زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کماد کی کاشت یقینی بنانے کیلئے ہالینڈ سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل گنے کے مشینی پلانٹر درآمد کر لئے ہیں جن سے ایک گھنٹے میں کما د کی ایک ایکڑ سے بھی زائد رقبے پر آسانی سے کاشت ممکن ہو سکے گی۔
شوگر کین ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ کماد کی کاشت کو وسعت دینے کی پالیسی کے پیش نظر گنے کے مشینی پلانٹر ہالینڈ کی “جان ڈ یر کمپنی ” سے امپورٹ کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ اس مشینی پلانٹر سے نہ صرف زمین کی تیاری کا وقت اور سرمایہ دونوں بچ سکیں گے بلکہ اس سے کماد کی فصل کا 20سے 30فیصد زائد اگائو بھی ممکن ہو گا جس سے فی ایکڑ پیداوار میں کم وبیش 200من فی ایکڑ سے زائد کا اضافہ متوقع ہے جبکہ لاگت نصف رہ جائے گی۔