ہارٹی کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خیرپور اورسکھر میں سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا
ہارٹی کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کھجور پیدا کرنے والے سندھ کے سب سے بڑے مرکز خیرپور اورسکھر میں دوروزہ سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا ۔واضح رہے کہ سندھ کے ضلع خیبر پور میں سالانہ 7 لاکھ ٹن کھجور پیدا کی جاتی ہے ، ضلع میں پیدا ہونے والی 60 فیصد کھجور مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے جبکہ پیداوار کا صرف40 فیصد حصہ برآمد کیا جا رہا ہے ۔