Introduction Of Potato Cultivation
آلو کی کاشت
آلو پاکستان کی ایک اہم نقد آور غذائی فصل ہے۔کیونکہ اس میں کافی مقدار میں نشاستہ ،حیاتین و لحمیات اور معدنی نمکیات مثلاً فاسفورس،سوڈیم ،پوٹا شیم ،لوہا وغیرہ پائے جاتے ہیں۔اس لیئے یہ غذائی لحاظ سے ایک متوازن خوراک ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کو پورا کرنے اور گندم پردباؤ کم کرنے کیلئے آلو کی پیداوار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ہمارے ملک میں آلو کی فصل ساحل سمندر سے لے کر پہاڑوں کی چوٹیوں تک کاشت کی جاتی ہے۔
کم عرصہ کی فصل ہونے کی وجہ سے میدانی علاقوں میں اس کی دو فصلیں موسم بہار اور خزاں جبکہ پہاڑی علاقوں میں صرف موسم گرما کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ہمارے ہاں آلو کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے کافی گنجائش موجود ہے۔کاشتکار مندرجہ زیل سفارشات پر عمل پیرا ہوکر آلو کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے منافع میں اضافہ ہوگا بلکہ غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ آلو کی برآمد کے زریعے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔