Introduction Of Strawberry Productivity Technology
اسٹرا بیری کی پیداواری ٹیکنالوجی
اسٹرابیری ایک نہایت دیدہ زیب اور نفیس پھل ہے جس میں وٹامن سی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔اس کے علاوہ نمکیات اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔اسٹرا بیری کو تازہ پھل کے علاوہ آئسکریم کیک جیلی اور دیگر مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔
پودا
اسٹرابیری کا پودا چھوٹا سا ہوتا ہے ۔جس کی اونچائی تقریباً30-35 ہوتی ہے۔یہ دائمی پودا ہے۔اس کے پتے سبز اور کنارے دار ہوتے ہیں۔جڑیں زمین میں30-40 سینٹی میٹر گہرائی میں چلی جاتی ہیں۔