Peach & Its Disease Solution
: آڑو کے کیڑے و بیماریوں کا حل
آڑو پر تین قسم کی بیماریاں اور دو قسم کے کیڑے مکوڑے زیادہ تر حملہ آور ہوتے ہیں.
نمبر1. لیف کرل
نمبر2. براون راٹ
نمبر3. سکیپ
نمبر4. بیکٹیریل کینکر
آڑو پر حملہ آور ہونے والے کیڑے مکوڑوں کے نام یہ ہیں.
نمبر 1. فروٹ فلائی
نمبر 2. ایفڈ
(Leaf Curl) نمبر1. لیف کرل کنڑول
اس بیماری پر قابو پانے کے لئے کلوروتھیلونل (chlorothalonil) نامی پھپھوندی کش زہر سپرے کیا جا سکتا ہے. سپرے کے لئے 160 ملی لیٹر زہر، 100 لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں.
اس کے علاوہ کاپر آکسی کلورائڈ 50 ڈبلیو پی زہر بھی اس بیماری کے خلاف موثر ہے. اس کے لئے 300 ملی لیٹر زہر 100 لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں.
(Brown Rot) نمبر. 2 براؤن راٹ کنڑول
اس بیماری سے بچاؤ کے لئے پودے پر تھائیو فینیٹ میتھائل (thiophanatemethy) کا سپرے کریں. سپرے کرنے کے لئے 200 سے 250 گرام زہر 100 لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں.
2) اس کے علاوہ کلوروتھیلونل (chlorothalonil) زہر کا سپرے بھی کیا جا سکتا ہے جس کے لئے 160ملی لیٹر زہر 100 لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں.
(Scab) نمبر3. سکیب کنٹرول
اس بیماری پر قابو پانے کے لئے سب سے موثر زہر ٹرائی فلاکسی سٹرابن (trifloxystrobin) ہے. سپرے کرنے کے لئے 110 سے 125 گرام زہر فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں.
2) البتہ اس بیماری سے بچاؤ کے لئے پودے پر تھائیو فینیٹ میتھائل (thiophanatemethy) کا زہر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے. سپرے کرنے کے لئے 200 سے 250 گرام زہر 100 لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں
.
(Bacterial Canker) نمبر 4. بیکٹیریل کینکر کنٹرول
اس بیماری پر قابو پانے کے لئے سب سے موثر زہر ٹرائی فلاکسی سٹرابن (trifloxystrobin) ہے. سپرے کرنے کے لئے 110 سے 125 گرام زہر فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں.
2) البتہ اس بیماری سے بچاؤ کے لئے پودے پر تھائیو فینیٹ میتھائل (thiophanatemethy) کا زہر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے. سپرے کرنے کے لئے 200 سے 250 گرام زہر 100 لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں
.
نمبر1. فروٹ فلائی یا پھل کی مکھی
فروٹ فلائی کو کنٹرول کرنے کے کئے ٹرائی کلور فان (Trichlorphon) ایک موثر زہر ہے.
نمبر 2. ایفڈ
ایفڈ سست تیلے کو کہتے ہیں. اسے مارنے کے لئے کوئی بھی مناسب زہر سپرے کی جا سکتی ہے.