Peach & Its Disease
: آڑو کے کیڑے و بیماریاں
تین قسم کی بیماریاں اور دو قسم کے کیڑے مکوڑے زیادہ تر حملہ آور ہوتے ہیں.
نمبر1. لیف کرل
نمبر2. براون راٹ
نمبر3. سکیپ
نمبر4. بیکٹیریل کینکر
(Leaf Curl) نمبر1. لیف کرل
یہ پھپھوندی سے لگنے والی ایک بیماری ہے جو پتوں پر حملہ کرتی ہے. انگریزی میں لیف پتے کو اور کرل مڑے ہوئے کو کہتے ہیں. لہذا نام سے ہی پتا چلتا ہے کہ اس بیماری کے حملے سے پتے مڑنا اور سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں.
(Brown Rot) نمبر. 2 براؤن راٹ
یہ بیماری بھی ایک پھپھوندی یا فنگس سے لگتی ہے جو پھل، پھول اور شاخوں پر حملہ کرتی ہے۔ انگریزی میں “براؤن” کا مطلب “بھورا” اور “راٹ” کا مطلب گلنا سڑنا ہے. اور پھل پر جھریاں سی بننے لگتی ہیں.
(Scab) نمبر3. سکیب
یہ بیماری بھی ایک پھپھوندی سے ہی لگتی ہے۔ اور اس کا زیادہ تر حملہ پھل اور شاخوں پر ہوتا ہے۔انگریزی میں سکیب زخم پر آنے والے کھرنڈ یا پپڑی کو کہتے ہیں. جس پھل پر سکیب کا حملہ ہو جاتا ہے اس کی جلد کہیں سے پیلی یا کہیں سے ہری نظر آتی ہے۔
(Bacterial Canker) نمبر 4. بیکٹیریل کینکر
یہ بیکٹیریا سے لگنے والی ایک بیماری ہے جو پودے کے تنے، شاخوں، پتوں اور پھلوں نیز ہر حصے پر حملہ کرتی ہے. کینکر انگریزی زبان کا لفظ ہے جسے اردو میں ناسور کہا جا سکتا ہے. موسم بہار میں کم درجہ حرارت اور زیادہ نمی ہونے کی صورت میں اس بیماری کا حملہ شدید ہوجاتا ہے.