Potato Diseases & Procurement
بیماریاں اور ان کا تدراک
حملے کی نوعیت | مقدار فی ایکڑ | زہر | بیماری |
پتوں پر سیاہی مائل بھورے رنگ کے گول دائرے بن جاتے ہیں اور تمام پودا جھلس جاتا ہے |
۲۵۰گرام فی ۱۰۰ لیٹر
۲۵۰گرام فی ۱۰۰ لیٹر ۱۰۰۰۔۵۰۰ گرام فی ۱۰۰ لیٹر پانی ۲۰۰۔۲۵۰ گرام فی ۱۰۰ لیٹر پانی ۱۲۵ ملی لیٹر فی ۱۰۰ لیٹر پانی |
ایکرو ہیٹ یا
ایلیٹ یا انٹراکول یا ریڈومل گولڈ یا اسکور |
اگیتا جھلساؤ |
پتوں پر زردی مائل ٹیٹرھے میٹرھے دھبے نمودار ہوتے ہیں اور بعد میں بھورے سیاہ ہو جاتے ہیں۔شدید حملہ کی صورت میں پورا پودا مرجھا جاتا ہے۔ |
۳۰۰۔۴۰۰ گرام فی ۱۰۰ لیٹر پانی
۲۴۰ ملی لیٹر فی ایکڑ ۲۵۰ گرام فی ۱۰۰ لیٹر پانی ۵۰۰ گرام ۶۰۰۔۳۰۰ گرام |
میلوڈی ڈیونا یا
ریورس ۲۵۰ ایس سی یا ریڈومل گولڈ یا ایکروبیٹ کیپر یوناپ |
پچھیتا جھلساؤ |
یہ بیماری (بلیک لیگ) بیکٹریا کی وجہ سے پھیلتی ہے جب موسم ٹھنڈا اور ابر آلو ہو تو حملے کی وجہ سے پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں اس کے کنٹرول کیلئے مارکیٹ میں دستیاب زہریں انسانی صحت کیلئے مضر ہیں چناچہ متاثرہ کھیت کا پانی دوسرے کھیت میں نہ لگائیں صحت مند کا انتخاب کریں ایک ہی بیج تین سال سے زائد استعمال نہ کریں بیماری والے کھیت میں آلو کی فصل ایک سال کاشت نہ کریں۔ | پتوں کا سڑاؤ/ جھلساؤ | ||
اس بیماری کے حملہ کی صورت میں زیرزمین آلو پر بھورے رنگ کے سخت کا رک کی طرح کے دھبے بن جاتے ہیں۔بوقت کاشت بیج کومونسرین (پینسی کیوران) 25 فیصد ایف ایس بحساب 60 ملی لٹر فی 100 کلو بیج کو زہر ہدایت کے مطابق لگائیں۔ہمیشہ صحت مند اور بیماری سے پاک بیج کا استعمال کریں اور فصلوں کو ادل بدل کرتے رہیں۔ | آلو کی عمومی ماتا |
نقصان دہ کیڑے اور ان کا انسدا
احتیاطیں | غیر کیمیائی انسداد | کیمیائی انسداد | نقصان | شناخت | نام کیڑا |
۔ | 1 – روشنی کے پھندے لگائیں 2 – گوڈی کریں اور پانی دیں۔ |
ریجنٹ یا کلور پائریفاس یا میچ کا سپرے ڈبہ پر موجود ہدایات کے مطابق کریں |
اس کیڑے کی سُنڈی نھنے پودے کو رات کے وقت زمین کے قریب سے کاٹ دیتی ہے اور دن کے وقت زمین میں چھپی رہتی ہے۔ پودے کے بالائی حصے سخت ہو جاتے ہیں اور نیچے آلو بن جاتے ہیں تو آلو کھانا شروع کردیتی ہے۔ |
بالغ پروانہ بھورے رنگ کا اگلے پروں پر دو سیاہ دھاریاں اور انکے درمیانی حصہ پر سیاہی مائل گردہ نمانشان پایا جاتا ہے۔سنڈی کا قد تقریباً5 سینٹی میٹر رنگ سیاہی مائل اور لمبائی کے رخ دو سیاہ دھاریاں ہوتی ہیں |
چور کیڑا |
مشین کی پھوار باریک رکھیں اور اچھی طرح تمام پودوں پر سپرے کریں ۔ |
متبادل خوراکی پودے اور جڑی بوٹیاں تلف کریں۔حملہ شدہ پھل اکھٹے کرکے زمین میں دباتے رہیں۔ |
امیڈ کلو پرڈ (imidacloprid) 20 ایس ایل100 ملی لٹر فی ایکڑ یا ایکٹارا 24 گرام یا کیورا کرن 100 ملی لٹر یا کوئی متبادل زہر۔ |
پتوں کی نچلی سطح سے ان کا رس چوستا ہے جس سے پودے کمزور ہوجاتے ہیں۔شدید حملہ کی صورت میں پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں۔ | پردارکیڑے کا رنگ سبزی مائل پیلاس کے اگلے پروں اور سر کی چوٹی پردہ سیاہ داغ ہوتے ہیں | چست تیلا (جیسڈ) |
۔ | ۔ | امیڈ کلو پرڈ 20 ایس ایل100 ملی لٹر فی ایکڑ یا کاربو سلفان 20 ای سی500 ملی لٹر یا کونفیڈور 250 ملی لٹر یا موومینٹو125 ملی لٹر فی ایکڑ یافیورا تھائیوکارب 400 یس سی250 ملی لٹر فی ایکڑ ایکٹارا یا کوئی متبادل زہر اسپرے کریں۔ |
بالغ اور بچے دونوں پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستے ہیں اور ایک خاص قسم کا میٹھارس خارج کرتے ہیں جس پر سیاہ اُلی جم جاتی ہے جس سے پتوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے اس کے علاوہ وائرسی بیماری بھی پھیلاتا ہے۔ |
بالغ کیڑا مائل سبز جسامت میں سر کی جوں برابر ہوتا ہے۔ کیڑے کے پیٹ کے پچھلے حصے پر قدرے اوپر کی سطح پردہ چھوٹی چھوٹی نالیاں ہوتی ہیں۔اس کیڑے کو پودوں کی جوں بھی کہتے ہیں۔ |
سست تیلا (ایفڈ) |
۔ | حملہ شدہ پتے سُنڈیاں اور انڈوں سمیت توڑ کر تلف کریں۔ ایک کھیت سے دوسرے کھیت میں منتقل ہونے سے روکنے کیلئے کھائیاں کھودی جائیں۔ |
بیلٹ 25 ملی لٹر یا ایمامیکٹن 200 ملی لٹر یا کوراجن 25 ملی لٹر فی ایکٹر یا میچ ڈبہ پر موجود ہدایات کے مطابق اسپرے کریں۔ |
سُنڈیاں پتوں کا سبز مادہ اس طرح کھاتی ہیں کہ صرف رگیں باقی رہ جاتی ہیں ۔ پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔ |
یہ سُنڈیاں لشکر کی طرح گروپ کی شکل میں حملہ کرتی ہیں۔سُنڈی کا رنگ سبزی مائل اور سر کالا ہوتا ہے۔جوں جوں سُنڈی بڑی ہوتی ہے اس کی اطراف میں پیلے رنگ کی دھاریاں بن جاتی ہیں۔پورے قد کی سُنڈی تقریباً 40 ملی میٹر ہو جاتی ہے۔ | لشکری سُنڈی |
سٹورمیں آلو رکھنے سے پہلے کونے کھدرے وغیرہ اچھی طرح بند کر دیں۔ | آلوؤں پر مناسب مقدار میں مٹی چڑھائیں ۔فصل کی برداشت پر آلو کھیت میں کھلے نہ چھوڑیں بلکہ انہیں مٹی،گھاس یا بوریوں سے اچھی طرح ڈھانپ دیں۔حملہ شدہ آلو چن کر زمین میں دبا دیں۔ | ایگٹاکسن بحساب 30-35 گولیاں فی 1000 مربع فٹ رقبہ کے لحاظ سے سٹور میں رکھیں۔ |
گوداموں میں آلوؤں کی آنکھوں پر مادہ پروانے انڈے دیتی ہے جبکہ کھیتوں میں پتوں پر انڈے دیتی ہے۔انڈوں سے سُنڈیاں نکل کر آلوؤں پر حملہ کرتی ہیں اور سرنگ بنا کر انہیں خراب کر دیتی ہے جو بعد میں گل سڑ جاتے ہیں۔ | پروانہ تقریباً 125 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔جسم اور اگلے پروں کا رنگ سرخی مائل بھورا اور پروں کے کنارے جھالردار ہوتے ہیں۔اس کیڑے کی سُنڈیاں چھوٹی یعنی 7 تا 14 ملی میٹر ،سر بھورے اور گہرے رنگ کا اور جسم کا رنگ سبزی مائل میٹالہ ہوتا ہے۔ | آلو کا پروانہ |