Potatoes Seeds
شرح بیج
موسم خزاں کی فصل کیلئے 1200 تا 1500 کلو گرام فی ایکڑ اور موسم بہار کیلئے 500 تا600 کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔موسم خزاں میں ثابت بیج لگایا جاتا ہے جبکہ موسم بہار میں بیج کاٹ کر لگایا جاتا ہے۔ آلو کی تازہ پیداوار بیج کیلئے مناسب نہیں ہوتی ۔بیج کیلئے موسم خزاں کی فصل کو ترجیح دیں ۔کاشت سے پہلے بیج کی خوابیدگی توڑنا بہت ضروری ہے جو بیج کو 10 تا 12 ہفتے سایہ میں رکھنے سے خود بخود ختم ہو جاتی ہے ۔کاشت سے تقریباً دس دن قبل بیج کو سرد خانے سے نکال کر کسی سایہ دار جگہ پر پھیلا دیں تاکہ بیج باہر کے درجہ حرارت پر اپنے آپ کو ڈھال لے اور شگوفے بھی پھوٹنا شروع ہو جائیں ۔ہمیشہ صحت مند اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کریں۔
آلو کی فصل کو بیماریوں سے پاک رکھنے کیلئے بیج کو مونسرین 25 ایف ایس (60 ملی لیٹر فی 100 کلو گرام بیج ) یا دیگر مناسب پھپوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں۔
ترقی دادہ اقسام
آلوکی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے مندرجہ زیل ترقی دادہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔
سرخ رنگ کی اقسام
کارڈینل ،فیصل آبادسرخ،ایس ایچ ۔5 ،پی آر آئی ریڈ،سمپلی ریڈ،کوروڈا،لیڈی روز یٹا ،ایسٹرکس۔
سفید رنگ کی اقسام
ڈایا مینٹ ،فیصل آباد سفید ،ساتنے، حرمس، پی آر آئی سفید۔
مندرجہ بالا اقسام کے علاوہ مارکیٹ میں دستیاب ایف ایف سی کے زرعی ماہر کے مشورہ سے کریں۔
نوٹ : کاشتکار وہی اقسام کاشت کریں جو ان کے علاقہ میں زیادہ پیداوار دیں اور بیماریوں کے خلاف مدافعت بھی رکھتی ہوں۔