Rice Cultivation
زمین کا انتخاب
ماسوائے رتیلی زمین کے چاول کی فصل ہر قسم کی زمین میں کاشت کی جاسکتی ہے ۔
طریقہ کاشت
چاول کی فصل دو طریقوں سے کاشت کی جاتی ہے۔ پہلا طریقہ بیج کے ذریعہ براہ راست کاشت ہے جبکہ دوسرا طریقہ پنیری کے ذریعے کاشت ہے۔
بیج اوراُسکا اُگاؤ
چاول کی فصل کیلئے صاف، صحت مند اورکم سے کم 80 فیصد اُگاؤ والا بیج کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اُگاؤ معلوم کرنے کیلئے مُٹھی بھر چاول کا بیج لیں اور اسے 24 گھنٹوں کیلئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر انھیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر سایہ دار جگہ پر 24 سے 36 گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد پھوٹے ہوئے بیجوں کو گن کر فیصد اُگاؤ نکال لیں