Area of Strawberries
کاشت کے علائقے
پاکستان میں اسٹرا بیری کی جنگلی خورد اقسامری ،ہزارہ ،،گلگت،کاغان اور باقی شمالی علائقہ جات میں پائی جاتی ہے۔یہ پھل ملک کے مختلف علائقوں میں یعنی منڈی بھاولادین، لاہور،سیال کوٹ،گجرات،جہلم، راولپنڈی،اسلام آباد ،اٹک ہزارہ اور پشاور میں کاشت کیا جاتا ہے۔وادی سوات اس کے لئے موزون علائقے ہیں۔جبکہ بلوچستان کے کئی حصوں میں بھی اس کی کاشت کامیابی سے ہوتی ہے۔
آب و ہوا
معتدل آبہوا والے علائقے اس کی کاشت کے لئے بہت موزون ہیں۔جب پھل نکل آئیں تو اس کے لئے کے ہر بارش نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔
زمین
یہ پودا تقریباً ہر قسم کی زرخیز اور قابل کاشت زمین میں اگایا جا سکتا ہے ۔افسزائش کے لئے نرسری کی زمین اگر ریتلی ہو تو زیر بچے زیادہ مقدار میں حاصل کئے جاتے ہیں۔اچھی زرخیزاور تیزابی اثر رکھنے والی زمین اس کے لئے کامیاب ترین ہے۔