Use Of Potato Fertilizers
کھادوں کا طریقہ ووقت استعمال
تمام سونا ڈی اے پی،ایف ایف سی ایم او پی یا ایف ایف سی ایس او پی اور 1-1/2 بوری سونا یوریا بوائی سے پہلے زمین کی آخری تیاری کے وقت ڈالیں ۔جبکہ 1 بوری سونا یوریا اُگاؤ مکمل ہونے کیاایک ماہ بعد اور 1 بوری سونا یوریا 45 سے 50 دن بعد آبپاشی کے ساتھ ڈالیں۔ آلو کی فصل کو کھاد پانی میں حل کرکے (بذریعہ فرٹیگیشن) بھی مہیا کی جاسکتی ہے لیکن اس سلسلہ میں کسی زرعی ماہر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
ہماری اکثر زمینوں میں بوران اور زنک کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ان اجزائے صغیرہ کی کمی دور کرنے کیلئے 3 کلو گرام سونا بوران اور 6 کلو گرام سونا زنک فی ایکڑ بوائی پر استعمال کریں۔
آبپاشی
آلوکی فصل پر کمی کے اثرات بہت نمایاں نظر آتے ہیں۔پانی کی کم دستیابی فصل کی پیداوار میں کمی کے ساتھ ساتھ آلو کے پودوں میں عمومی ما تا کی بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔پہلی آبپاشی کاشت کے فوراً بعد کریں اور بعد میں موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے10 سے 15 دن کے وقفہ سے پانی دیں۔آبپاشی کے دوران یہ احتیاط رکھیں کہ پانی کھیلیوں کے اوپر نہ چڑھنے پائے بلکہ صرف کھیلیوں کے دو تہائی حصہ تک پہنچے ورنہ زمین سخت ہونے کی وجہ سے بیج کا اُگاؤ متاثر ہوگا۔اگر کورے کا خطرہ ہو تو ہلکی آبپاشی کریں ۔
موسم خزاں کی فصل کو برداشت سے 15 دن پہلے جبکہ موسم بہار کی فصل کو برداشت سے 4 سے 5 دن پہلے آبپاشی بند کردیں۔خیال رہے کہ ضرورت سے زائد نمی کی وجہ سے پچھیتے جھلساؤ کی بیماری بھی فصل پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔
گوڈی اورمٹی چڑھانا
گوڈی کرنے سے نہ صرف جڑی بوٹیوں کی تلفی ہوتی ہے بلکہ زمین کے مسام کھلنے کی وجہ سے زیر زمین آلو با آسانی نشوونما پاتے ہیں۔ جب فصل کا قد 6 سے 7 انچ ہو جائے تو کسولے سے گوڈی کر کے پودوں پر مٹی چڑھائیں۔اس کے 20 سے25 دن بعد دوبارہ مٹی چڑھائیں تاکہ زیر زمین آلوؤں کی بڑھوتری بہتر ہو۔