The Choice & Preparation Of Potato Land
زمین کا انتخاب اور تیاری
آلو تھور اور سیم زدہ زمینوں کے علاوہ تقریباً تمام اقسام کی زمینوں میں کامیابی سے کاشت کیا جاسکتا ہے مگر نرم ،ہوا دار اور اچھے نکاس والی میرا زمین میں آلو کی بہتر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔آلو والے کھیت میں نامیاتی مادہ کی وافر مقدار میں فراہمی بہت اہمیت رکھتی ہے۔چونکہ نامیاتی مادہ زمین کو ضروری غذائی اجزاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نرم اور بھربھرا کرتا ہے جس سے پودوں کی جڑوں کی نشوونما بہتر اور آلو کی جسامت میں اضافہ ہوتا ہے۔
نامیاتی مادہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 12 سے15 ٹن گلی سڑی گوبر کی کھاد فی ایکڑ ڈالیں۔گلی سڑی کھاد کو کاشت سے ڈیڈھ ماہ قبل کھیت میں ڈال کر ہل سے اچھی طرح زمین میں ملا دیں۔زمین کی تیاری کیلئے ایک دفعہ گہرا ہل اور 3 سے 4 مرتبہ عام ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیں تاکہ کھیت ہموار اور جڑی بوٹیوں سے پاک ہو جائے ۔زمین کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے تاکہ کھیت میں پانی یکساں طور پر تقسیم ہو اور فصل کا اُگاؤ بہتر ہو۔
بروقت کاشت
آلو کی کاشت سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے درج زیل اوقات نہایت موزوں ہیں۔
وقت برداشت | وقت کاشت | فصل کا موسم |
آخر اپریل سے مئی تک | جنوری سے وسط فروری | موسم بہار کی فصل (میدانی علاقے) |
جنوری سے فروری | جنوری سے وسط فروری | موسم خزاں (میدانی علاقے) |
جولائی،اگست | یکم اکتوبر سے 20 اکتوبر | پہاڑی علاقے (کم بلند علاقے) |
ستمبر،اکتوبر | اپریل،مئی | پہاڑی علاقے (زیادہ بلند علاقے) |